بین الاقوامی

کینیڈا میں پاکستانی نژاد شفقت علی وفاقی وزیر مقرر، ٹریژری بورڈ کے صدر بن گئے

اوٹاوا: پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ شفقت علی کو کینیڈا کی نئی کابینہ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ وہ کینیڈا کے پہلے پاکستانی نژاد وفاقی وزیر بن گئے ہیں۔

حال ہی میں ہونے والے انتخابات میں شفقت علی نے برامپٹن سے دوسری بار کامیابی حاصل کی، جس کے بعد نومنتخب وزیراعظم مارک کارنی نے انہیں وفاقی کابینہ میں شامل کرتے ہوئے ٹریژری بورڈ کا صدر مقرر کیا ہے۔ شفقت علی کی شمولیت نہ صرف پاکستانی کمیونٹی کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ یہ کینیڈین سیاست میں تنوع کی مثبت علامت بھی سمجھی جا رہی ہے۔وزیراعظم مارک کارنی نے اپنی کابینہ میں تبدیلی کرتے ہوئے وزرا کی تعداد 39 سے کم کر کے 29 کر دی ہے۔ اس بار بھی بیشتر اہم وزرا اپنی سابقہ وزارتوں پر برقرار ہیں، تاہم چند اہم تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق سابق وزیر خارجہ میلانی جولی کو نئی ذمہ داری دیتے ہوئے وزیر صنعت بنا دیا گیا ہے، جب کہ انیتا آنند کو کینیڈا کی نئی وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button