پاکستان

بیساکھی کے پرمسرت موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی سکھ برادری کو مبارک باد

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے سکھوں کو بیساکھی کے پرمسرت موقع پرمبارک باد دیتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ یہ دن اُن کے لیے خوشی اور خوشحالی لے کر آئے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بیساکھی کے دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن نہ صرف فصلوں کے پکنے کا اعلان ہے بلکہ یہ ایک تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے۔یہ کسانوں کے لیے بڑی خوشی کا وقت ہوتا ہے جب وہ اپنی محنت کا پھل حاصل کرتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن امید۔ اتحاد اور تجدید کے پائیدار جذبے کی یاد دہانی کے طور پر منایا جاتا ہے جو ہماری برادریوں کو متحد اور ہماری قوم کی تشکیل کرتا ہے۔وزیر اعظم نے دعا کی کہ بیساکھی ہر میدان میں خوشحالی اور پاکستان کے کونے کونے میں ترقی لائے۔ انہوں نے کہا کہ آئیےہم بیساکھی کے جذبے سے متاثر ہو کر ایک روشن۔ جامع اور مضبوط کل کی تعمیر کے لیے مل کر ساتھ آگے بڑھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button