لیہ

کوٹ ادو روڈ پر عزیز فارم کے قریب ایک اور افسوسناک حادثہ 4 قیمتی جانیں لے گیا

لیہ (نیوز رپورٹر)ایک اور افسوسناک حادثہ جو 4 قیمتی جانیں لے گیا،کوٹ ادو روڈ پر عزیز فارم کے قریب ہونے والے خوفناک حادثے میں 3 سگے بھائیوں سمیت 4 جوان افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو کے مطابق کنکریٹ کی چھتیں لے کر جانے والی ٹریکٹر ٹرالی عزیز فارم کے قریب ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی۔حادثے میں ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کی وجہ سے ٹرالی کے اوپر بیٹھے ہوئے 5 افراد میں سے 3 سگے بھائیوں محمد یوسف،محمد یونس اور محمد رفیع کے علاوہ شاہدالرحمٰن بھی جان کی بازی ہار گیا جبکہ 30 سالہ احسان علی شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو نے فوری اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہونے والی بد قسمت ٹریکٹر ٹرالی پر موجود کنکریٹ کے ملبے کے نیچے سے لاشوں کو نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔زخمی احسان علی کو بھی طبی امدادفراہم کر کے ہسپتال منتقل کر دیا۔ریسکیو اہلکاروں کا کہناتھا کہ حادثے کے شکار افراد کا تعلق ضلع کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید کے نواحی چک نمبر 623 ٹی ڈی اے سے ہے۔ قانونی کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ 3 سگے بھائیوں کی اچانک وفات پر والدین صدمے سے نڈھال ہو گئے۔علاقے میں بھی فضا سوگوار ہے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار اور ڈی پی او محمد علی وسیم کی جانب سے افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔ضلعی افسران نے ورثاء کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button