پاکستان

پاک فوج سے اظہار یکجہتی، خوشاب میں "معرکہ حق کنونشن”کل ہوگا

افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی شاندار فتح پر اظہار تشکر کے لئے استحکام پاکستان پارٹی 30مئی بروز جمتہ المبارک شام6بجے خوشاب میں معرکہ حق کنونشن منعقد کر رہی ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ خوشاب سے ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری انجینئر گل اصغر بگھور میزبانی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ خوشاب کی تحصیل نور پور تھل میں آدھی کوٹ کے مقام پر اس کنونشن کا انعقاد پاکستان ہاؤس میں کیا جا رہا ہے جس میں استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز شرکت کریں گے جبکہ خوشاب سے حال ہی میں پارٹی میں شمولیت کرنے والی اہم سیاسی و سماجی شخصیات بھی معرکہ حق کنونشن میں شریک ہوں گی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل استحکام پاکستان پارٹی 23مئی کو لیہ میں بھی معرکہ حق کنونشن کا انعقاد کر چکی ہے۔ مزید برآں جون میں فیصل آباد، کامونکی اور دیگر اضلاع میں بھی ایسے ہی کنونشن ہوں گے جس کا مقصد افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنا،شہداء اور اُن کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی اور پارٹی کو متحرک کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button