پاکستان

بھکاری مافیا کیخلاف مؤثر کارروائی کیلئے موبائل ایپ بنائی جائے: لاہور ہائیکورٹ

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی بیگر ایکٹ پر مکمل عملدرآمد کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں اینٹی بیگر ایکٹ پر عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی، سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل نے لاہورہائیکورٹ میں رپورٹ پیش کی۔عدالت نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھکاری مافیا کیخلاف مؤثر کارروائی کیلئے موبائل ایپ بنائی جائے اور بھکاریوں کیلئے بنائے گئے فلاحی سینٹرز فعال کر کے بچوں سے بھیک منگوانے والوں کے کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے لاہورہائیکورٹ میں رپورٹ پیش کی جس پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کر کے رپورٹ لائیں، بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 3 ماہ تک ملتوی کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button