پاکستان
سرگودھا لاہور روڈ پر گاڑی الٹنے سے 2 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمی

کوٹ مومن:سرگودھا لاہور روڈ پر گاڑی الٹنے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے۔
حادثہ ٹھہڑی کے قریب پیش آیا جہاں ٹائر برسٹ ہونے کے باعث گاڑی الٹ گئی، حادثے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔کار سوار فیملی کا تعلق پنڈی بھٹیاں سے بتایا جا رہا ہے، واپسی پر حادثہ پیش آیا، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔