’اکیلی ایک لاکھ عورتوں کے برابر ہوں‘راکھی ساونت نے مفتی قوی کی شادی کی پیشکش ٹھکرادی

بھارتی اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت حالیہ دنوں میں پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کی شادی کی پیشکش کے باعث خبروں میں ہیں۔
مفتی قوی نے ایک پوڈکاسٹ میں راکھی سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس پر راکھی نے مزاحیہ انداز میں رد عمل دیا۔راکھی ساونت نے ایک نجی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ مفتی قوی کی شادی کی پیشکش کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا، "مجھے نہیں معلوم کہ مفتی قوی کی 100 بیویاں ہیں یا 900، لیکن میں اکیلی ہی ایک لاکھ عورتوں کے برابر ہوں اور مفتی قوی مجھے سنبھال نہیں پائیں گے۔” انہوں نے مزید کہا کہ وہ ابھی تک سچی محبت کی تلاش میں ہیں اور انہیں بھارت میں سچا پیار نہیں ملا۔راکھی نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ وہ پاکستان آنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا، "جب مودی پاکستان آ سکتے ہیں تو میں کیوں نہیں آ سکتی؟ جب میاں بیوی راضی ہیں تو قاضی کیا کر سکتا ہے؟” ان کے اس بیان نے بھی لوگوں کی توجہ کھینچی ہے۔
راکھی ساونت نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی تعریف بھی کی اور کہا کہ ہانیہ عامر انہیں پسند ہیں اور وہ ایک اچھی اور شریف لڑکی ہیں۔راکھی ساونت کا یہ بیان اور مفتی قوی کی شادی کی پیشکش پر ان کا رد عمل سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس پر لوگ مختلف رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔ کچھ لوگ اسے محض ایک شوخ تبصرہ سمجھ رہے ہیں، جبکہ کچھ اسے ایک سنجیدہ معاملہ کے طور پر لے رہے ہیں۔