
کراچی: کے الیکٹرک نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی کے صارفین کو 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ ریفنڈ کرنے کے لیے نیپرا کو درخواست جمع کرا دی۔
نیپرا کے مطابق، یہ مجموعی ریفنڈ 4 ارب 94 کروڑ روپے بنتا ہے، تاہم کراچی کے تمام صارفین کو اس کا فائدہ نہیں پہنچے گا۔ وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو یہ سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔نیپرا 26 فروری کو کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کرے گا، جس کے بعد حتمی فیصلہ متوقع ہے۔یہ فیصلہ کراچی کے صارفین کے لیے کس حد تک فائدہ مند ہوگا، اس کا انحصار نیپرا کی حتمی منظوری پر ہے۔