شوبز
کانز فلم فیسٹیول کا سب سے بڑا ایوارڈ امریکی فلم انورا نے جیت لیا

ہالی وڈ فلم ’انورا‘ نے آسکر ایوارڈ میں بہترین فلم کا ایوارڈ جیت لیا۔
97 ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد گزشتہ روز امریکی شہر لاس ینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں کیا گیا ۔
آسکرز کی 23 مختلف کیٹیگریز کے لیے ہونے والے مقابلوں میں 5 کیٹیگریز میں فلم ’انورا‘ 3 کیٹیگریز میں فلم ’دی بروٹلسٹ‘ جبکہ فلم ’وکڈ، امیلیا پیرز‘ اور فلم ’ڈیون پارٹ ٹو‘ نے 2، 2 کیٹیگریز میں ایوارڈز اپنے نام کیے۔انورا نے بہترین ڈائریکٹراور بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی جیت لیا جب کہ سین بیکر کوبہترین ڈائریکٹرکا ایوارڈ فلم انورا کی ہدایتکاری پر دیا گیا۔اس کے علاوہ میکی میڈیسن کو انورا میں اداکاری پربہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔
دوسری جانب ایڈرین بروڈی کو بہترین اداکارکا ایوارڈ فلم ’دی بروٹلِسٹ’ میں اداکاری پر دیاگیا۔