موسم

خیبر پختونخوا میں بارشوں سے اموات 4 ہوگئیں،9 افراد زخمی

خیبر پختونخوا میں 5 روز سے وقفے وقفے سے جاری بارشوں سے اب تک 4 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث حادثات ہری پور، بٹگرام، باجوڑ ،اپر و لوئر کوہستان، دیر، ہنگو، خیبر اور  تور غر میں پیش آئے ۔اب تک جاں بحق ہونے والے افراد میں 3 مرد اور ایک خاتون شامل ہے ۔ بارش سے زخمی ہونے والوں میں چار بچے،تین خواتین اور دو مرد شامل ہیں ۔اس دوران موسلا دار بارشوں سے چودہ گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں تین مکمل تباہ ہوچکے ہیں ۔ 15 مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں سے سڑکوں اور پلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ لوئر دیر میں چھت گرنے سے سات مویشی ہلاک ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button