
ہنگو میں قومی فٹبالر محمد ریاض کی جلیبیاں بیچنے کی خبر سوشل میڈیا پر چلنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے فٹبالر کو وزیراعظم ہاؤس بلا لیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان وزیر نے بتایا کہ آج دوپہر 2 بجے پی ایم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ فٹبالر کی ملاقات ہوگی، ہم نے ان کیلئے تمام انتظامات کیے ہیں۔ دوسری جانب محمد ریاض کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کا مشکور ہوں جنہوں نے ہماری آواز اعلیٰ حکام تک پہنچائی۔ضلع ہنگو سے تعلق رکھنے والے قومی فٹبالر محمد ریاض 2018 میں اتھلیٹس کھیلوں پر پابندی کے بعد مایوس ہوکر ہنگو بازار میں جلیبیاں بیچنے کا کاروبار کرتے ہیں