پاکستان

ہائی پاور سلیکشن بورڈ پر ایف بی آر افسران کی پروموشن کا عمل روکنے کا حکم امتناع ختم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہائی پاور سلیکشن بورڈ پر ایف بی آر افسران کی پروموشن کا عمل روکنے کا حکم امتناع ختم کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز اسحاق خان نے ہائی پاور سلیکشن بورڈ پر ایف بی آر افسران کی پروموشن کا عمل روکنے کے حکم امتناع سے متعلق کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے ہائی پاورسلیکشن بورڈ پر ایف بی آر افسران کی پروموشن کا عمل روکنے کا حکم امتناع ختم کردیا اور ہائی پاوربورڈ کو پروموشن بورڈ کے لیےایک ماہ کا وقت دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ پروموشن بورڈ کی کارروائی ابھی مکمل نہیں ہوئی، آج عدالت نے اسٹے ختم کردیا اور اب پروموشن بورڈ ایف بی آر افسران کی پروموشن کا ایک ماہ میں فیصلہ کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button