کھیل

دوسری اننگز میں گیند زیادہ سوئنگ ہو رہی تھی، آخری میچ میں اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے: کپتان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ حریف بولروں نے بہت اچھی بولنگ کی۔

نیوزی لینڈ سے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ دوسری اننگز میں گیند سوئنگ بھی زیادہ ہو رہی تھی، آخری میچ میں اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی بیٹرز بُری طرح ناکام، نیوزی لینڈ نے 115 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا۔دوسری جانب کیوی کپتان مائیکل بریس ویل نے کہا کہ پچھلے میچ میں شکست کے بعد ٹیم نے اچھا کم بیک کیا ، میچ اور سیریز میں کامیابی سے خوش ہیں۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 115 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری میچ 26 مارچ بروز بدھ کو کھیلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button