کالم
ڈیرہ غازیخان: پل غازی گھاٹ پر خوفناک حادثہ چار افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

ایک تیز رفتار ٹرک جو کہ ڈیرہ غازی خان کی سمت جا رہا تھا نے مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل کو ہٹ کیا جس سے موٹر سائیکل سوار ٹرک تلے آکر کچلے گئے۔
ریسکیو ٹیم کے مطابق دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد ہسپتال شفٹنگ کے دوران جاں بحق ہوگئے۔ ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں ٹراما سنٹر ڈیرہ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
جاں بحق چاروں افراد اور زخمی سرور والی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں جن کی شناخت قاسم، حاجی محمد اعظم، احمد، راجو کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی کی شناخت ظفر کے نام سے ہوئی ہے، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے۔