پاکستان

وزیر اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر آج سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ دینگے

اسلام آباد :قومی سلامتی کی صورتحال پر سیاسی رہنماؤں کو آج بیک گراؤنڈ بریفنگ دی جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو قومی سلامتی کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔اس موقع پر شرکاء کو افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا، موجودہ صورتحال میں بریفنگ قومی یکجہتی اور اتحاد واتفاق کی اعلیٰ مثال ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ بریفنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال اور اس کے مضمرات کے حوالے سے ہوگی۔

پی ٹی آئی کا بریفنگ بارے لاعلمی کا اظہار

دوسری جانب پی ٹی آئی نے سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی دعوت نامہ نہیں ملا، حکومت نے دعوت دی تو جانے یا نہ جانے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز اور عامر ڈوگر نے بھی دعوت نامہ نہ ملنے کی تصدیق کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button