تجارت

حکومت کا 25 مئی سے آم کی ایکسپورٹ شروع کرنے کا فیصلہ

حکومت نے 25 مئی سے آم کی ایکسپورٹ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت تجارت نے سیزن 2025 میں مینگو ایکسپورٹ کا سرکلر جاری کردیا، ایکسپورٹ پالیسی آرڈر کے تحت آم کی برآمد کیلئے دیگر شرائط برقرار رہیں گی۔ آم کی برآمدات کیلئے تاریخ کا تعین اسٹیک ہولڈرز کمیٹی نے مشاورت سے کیا۔واضح رہے کہ پاکستان سالانہ ایک لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن آم برآمد کرتا ہے، پاکستان نے گزشتہ سال آم کی برآمد سے 9 کروڑ ڈالر سے زیادہ زرمبادلہ کمایا۔پاکستانی آم متحدہ عرب امارات ، افغانستان، ایران، برطانیہ اور امریکا سمیت کئی ملکوں کو جاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button