لیہ
لیہ:کوٹ ادو روڈ پر عزیز فارم کے قریب حادثہ 3 سگے بھائیوں سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق

کنکریٹ سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی ٹرک کے ساتھ ٹکرا کر الٹ گئی اوپر بیٹھے افراد نیچے دب گئے
ملبے کے نیچے دب کر مرنے والے 4 افراد اور 1 زخمی کو نکال لیا گیا۔مرنے والوں میں 3 سگے بھائی 26 سالہ یوسف ،33 سالہ رفیع اور 35 سالہ یونس شامل ہیں۔مرنے والے ایک نوجوان کی شناخت 20 سالہ شاہد الرحمن کے نام سے ہوئی۔زخمی 30 سالہ احسان علی اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثے کے شکار افراد کا تعلق چوک سرور شہید کے نواحی چک نمبر 623 ٹی ڈی اے سے ہے۔