بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

نجی مارکی رائل گارڈن میں ہونے والی ثقافت سے بھر پور تاریخی تقریب میں 88 جوڑوں کو رشتہ ازدواج کے بندھن میں باندھ دیا گیا
ضلع لیہ میں شاندار تقریب میں ضلع بھر سے مستحق 88 خاندانوں کو دعوت دی گئی جس میں 2 ہزار سے زائد مہمانوں کی شرکت نے چار چاند لگا دیئے۔دھی رانی پروگرام کے تحت منعقد کی جانے والی تقریب میں نو بیاہتا جوڑوں کو 88 لاکھ روپے کی سلامی اور ایک کروڑ 76 لاکھ روپے کا گھریلو سامان بطور تحفہ دیا گیا۔تقریب میں آنے والے مہمانوں کا ڈھول کی تھاپ اور پھولوں کی پتیوں سے بھر پور استقبال کیا گیا۔تقریب میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ،سکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید اختر محمود،ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار، ڈی پی او محمد علی وسیم،سابق ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری و صاحبزادہ فیض الحسن سواگ،سابق صوبائی وزیر احمد علی اولکھ و اعجاز احمد اچلانہ، سابق صوبائی ممبران لالہ طاہر رندھاوا، عبدالشکور سواگ،رفاقت علی گیلانی،محبو ب الحسن سواگ، مہر اسلم سمرا،ڈویژنل ڈائریکٹر سول ویلفیئر مظہر عباس، ڈپٹی ڈائریکٹر صائمہ سیماب، اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان، صحافی برادری،وکلاء،سول سوسائٹی دیگر اداروں کے سربراہان اور 88 دلہا،دلہنوں کے 1700 سے زائد باراتیوں نے شرکت کی۔ تقریب میں موجود اعلیٰ افسران سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے نو بیاہتا جوڑوں کو مبارکباد دی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ کا کہنا تھا کہ دھی رانی پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا وہ مثالی پروگرام ہے جو فلاحی ریاست کی بنیاد بنائے گاانہوں نے ماں اور بیٹی دونوں کا کردار ادا کیا ہے۔ مریم نواز نے 35 اضلاع میں 1500 جوڑوں کی رخصتی یقینی بنا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ ان کا مقصد صرف خدمت خلق ہے۔15 فروری کو پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے اگلے مرحلے میں 3 ہزار جوڑوں کے گھر بسائیں گے۔ اس پروگرام کو مزید وسعت دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیٹیوں کی رخصتی آج کے دور میں ایسا مشکل فریضہ بن چکا ہے کہ جس کو ادا کرنے کے لئے والدین کی کمر دہری ہو جاتی ہے اور بیٹیوں کے بالوں میں چاندی آجاتی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس فرض کی ادائیگی کو آسان بنا کر والدین کی ڈھیروں دعائیں سمیٹی ہیں۔ دھی رانی پروگرام سے مستفید ہونے والے جوڑوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دی،بالخصوص تقریب میں شامل ہونے والے قوت گویائی اور قوت سماعت سے محروم 2 جوڑوں نے اپنے منفرد انداز میں اشاروں سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا بہترین انتظامات اور اقدامات پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے بھی ضلعی انتظامیہ کو شاباش دی۔