پاکستان

سوات اور گرد ونواح میں مسلسل دوسرے روز زلزلہ

سوات اور گرد و نواح میں مسلسل دوسرے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔

خیبرپختونخوا کے علاقے سوات اور گرد و نواح میں مسلسل دوسرے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے، فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات زلزلے کی زیر زمین گہرائی 185 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سوات اور گردو نواح میں 5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button